ویسٹ انڈیز نے کرکٹ کو اولمپکس کا حصہ بنانے کی حمایت کردی

Dave Cameron

Dave Cameron

پورٹ آف اسپین (جیوڈیسک) ویسٹ انڈیز نے کرکٹ کو اولمپکس کا حصہ بنانے کی تجویز کی حمایت کردی۔

ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کے صدر ڈیو کیمرون نے کہا ہے کہ وہ ٹوئنٹی 20 فارمیٹ کے اولمپکس میں کھیلے جانے کی حمایت کرتے ہیں۔ اس سے عالمی ناظرین کی تعداد میں اضافہ ہوگا مگر اس کوشش کو بڑے ممالک کی جانب سے مخالفت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے کیونکہ ان ممالک میں یہ کھیل نہیں کھیلا جاتا۔

ڈیو کیمرون نے کہا کہ پہلے کرکٹ کو پان امریکن گیمزکا حصہ بنانے کی کوشش کی جائے تاکہ وہاں کے لوگ کھیل سے اچھی طرح واقف ہوجائیں، اس کے بعد اسے اولمپکس کا حصہ بنایا جائے۔