ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے سیریز، قومی ٹیم گیانا پہنچ گئی، پہلا ٹاکرا کل ہو گا

Pakistani Team

Pakistani Team

گیانا (جیوڈیسک) ٹی ٹونٹی سیریز کے بعد اب سجے گا 50 اوورز کا میدان، تین میچوں کا پہلا مقابلہ کل گیانا میں شیڈول ہے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے شروع ہو گا۔ کمنٹیٹر رمیز راجہ نے بابر اعظم کو بیٹنگ کے گر سکھائے۔

ٹی ٹوینٹی سیریز میں آرام کرنے والے محمد عامر ون ڈے میچز میں ان ایکشن ہوں گے۔ دونوں ٹیمیں اب تک سولہ سیریز کھیل چکی ہیں، 9 میں گرین شرٹس فاتح رہے اور چھ سیریز میں فتح نے ویسٹ انڈیز کے قدم چومے جبکہ ایک سیریز برابری پر ختم ہوئی۔ سرفرازالیون کے پاس سیریز جیت کر ورلڈ کپ میں رسائی کا سنہری موقع ہے۔

آئی سی سی رینکنگ میں پاکستان نواسی پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں پوزیشن پر ہے جبکہ کالی آندھی کی چوراسی پوائنٹس کے ساتھ نویں پوزیشن ہے۔

قومی شاہین اگر تینوں ون ڈے میچز جیتے تو بنگلا دیش کو دھکیل کر نمبر سات ہو جائیں گے ، ورلڈ کپ دوہزار انیس میں صف اول کی آٹھ ٹیمیں براہ راست رسائی حاصل کریں گی،دو ٹیموں کا فیصلہ کوالیفائنگ راونڈ کے بعد ہو گا۔