ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کا ٹیم پاکستان نہ بھیجنے کا اعلان

West Indies

West Indies

لاہور (جیوڈیسک) بنگلا دیش کے بعد ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم نے بھی پاکستان آنے سے انکار کردیا ہے۔

ویسٹ انڈیز کو 3 میچوں کی سیریز پاکستان میں کھیلنے کی پیش کش کی تھی تاہم ویسٹ انڈین بورڈ نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پرپاکستان آنے سے انکارکردیا جس کے بعد اب دونوں ممالک کے درمیان مکمل سیریزمتحدہ عرب امارات میں ہی ہوگی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ برس پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلا دیش کو بھی ہوم سیریز کی دعوت دی تھی جسے بی سی بی حکام نے سیکیورٹی وجوہات کا بہانہ بنا کر پاکستان آنے سے انکار کردیا تھا۔