ویسٹ انڈیز ٹیم کی پاکستان آمد کا حتمی شیڈول طے نہیں ہوا: انضمام الحق

Inzamam

Inzamam

لاہور (جیوڈیسک) چیف سلیکٹر انضمام الحق کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ دورہ نیوزی لینڈ کیلئے زیادہ تبدیلیوں کا امکان نہیں ہے۔ کوشش ہے فاسٹ بولرز کو انجری سے بچانے کیلئے ایسے استعمال کریں کہ ان پر کم سے کم دباؤ پڑے۔

انضمام الحق کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈین ٹیم کے دورہ پاکستان کا حتمی شیڈول طے نہیں ہوا، اس لیے ابھی تک کھلاڑیوں کا ٹریننگ کیمپ نہیں لگ سکا۔ چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ موجودہ پاکستان ٹیم مضبوط ہے۔ 2019ء کے ورلڈ کپ کیلئے بہترین کمبی نیشن بنائیں گے۔