مغربی روٹ سے متعلق منفی پروپیگنڈا اب بند ہونا چاہیے ،وزیراعلی بلوچستان

Sanaullah Zuhri

Sanaullah Zuhri

کوئٹہ (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری نے کہا ہے کہ مغربی روٹ سے متعلق منفی پروپیگنڈا اب بند ہوجاناچاہیے۔ اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ کے سنگ بنیاد کی تقریب سے مولانا فضل الرحمان ،میر حاصل بزنجو، محمود خان اچکزئی ،مشاہد حسین ،میاں افتخار حسین و دیگر اہم رہنمائوں نے خطاب کیا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میں کہا کہ منصوبہ پسماندہ عوام کےلئےخوشحالی کی نویدہے،اس منصوبے کے ذریعے چین نے اپنی سچی دوستی ثابت کردی ۔ میر حاصل بزنجو نے کہا کہ ماضی میں ترقیاتی کام ہوتے تو آج بلوچستان ملک سے منسلک ہوتا،اقتصادی راہداری کی تکمیل کے بعد مزید بندرگاہوں کی ضرورت پڑ سکتی ہے جسے ممکن بنانے کے لئے صوبہ بلوچستان مکمل اہلیت رکھتا ہے۔

میاں افتخار نے کہا کہاقتصادی راہداری سے دہشت گردی کے خاتمے میں بھی مدد ملے گی،جہاں وسائل ہوں ، وہاں کے لوگوں کا حق تسلیم کیا جانا چائیے۔مشاہد حسین سید نے کہا کہ مغربی روٹ ہماری معاشی ترقی کا راز ہے،ایشین ٹائیگر بننےکا یہی راستہ ہے۔ محمود خان اچکزئی کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ وزیراعظم بلوچوں سے کہہ دیں صوبے کے وسائل پر آپ کا حق ہے ،خیر کے کاموں میں سب وزیراعظم کے ساتھ ہیں۔