مغربی امریکا‘ جنگلات میں لگی آگ پر قابو نہ پایا جا سکا‘60 گھر جل کر خاکستر

Forest Fire

Forest Fire

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا کے مغربی حصے کے جنگلات میں لگی آگ پر ابھی تک قابو نہیں پایا جا سکا۔

رپورٹس کے مطابق حکام نے بتایا کہ ریاست کیلی فورنیا کی کیرن کاؤنٹی میں آتشزدگی کی وجہ سے 60 سے زائد گھر جل کر خاکستر ہو گئے۔

مزید یہ کہ علاقے کے ایک ہزار سے زائدگھروں کو شدید خطرے کے باعث خالی کرا لیا گیا۔