مغربی دنیا بین الاقوامی تنازعات کو ہوا دے رہی ہے: روسی صدر

Vladimir Putin

Vladimir Putin

ماسکو (جیوڈیسک) روسی صدر ولادی میرپیوٹن نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک عالمی اتحاد کی ضرورت ہے۔

صدر پیوٹن نے کہا کہ مغربی دنیا بین الاقوامی تنازعات کو ہوا دے رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کو ایک مشترکہ خطرے کا سامنا ہے اور اس کا حل بھی مشترکہ کوششوں سے ممکن ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی تعاون صرف دہشت گردی تک ہی نہیں بلکہ جرائم، انسانوں کی سمگلنگ اور ماحولیاتی تحفظ سمیت ہر مشترکہ چیلنج کے لئے ضروری ہے۔