عالمی ادارہ تنظیم الاسلام کا مرکزی اجلاس منعقد ہوا

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ : عالمی ادارہ تنظیم الاسلام کا مرکزی اجلاس زیر صدارت صاحبزادہ پیر محمد رفیق احمدمجددی درگاہ حضرت ابوالبیان ماڈل ٹائون میں منعقد ہوا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوے صاحبزادہ پیر محمد رفیق احمد مجددی نے کہا کہ تاجدارمدینہ کی ولادت ِبا سعادت کی خوشی میں ایمان افروز عظیم الشان اور گوجرانوالہ کی پہچان، مشعل بردار جلوس مورخہ 18 دسمبر بروز جمعة المبارک ، بوقت بعد ازنمازعصر، درگاہ حضرت ابو البیان ماڈل ٹائون تا نگار پھاٹک،بسلسلہ عید میلادالنبی ۖکو شایان شان طریقے سے منانے کی تیاریاں اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں،جلوس میں مشائخ عظام،علمائے کرام،ممتاز مذہبی و روحانی سکالرز، سیاسی و سماجی شخصیات اور پاکستان بھر سے معروف قراء و ثناء خوان رسول کے علاوہ وکلاء ڈاکٹرز ،طلباء اور معززین شہرخصوصی طور پر شرکت کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دین اسلام کی ترویج و اشاعت اور دینی اجتماعات کے سلسلہ میں نو جوان نسل کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اور دین متین کی خدمت میں ہمارا یہ کارواں انشاء اللہ رواںدواں رہے گا۔

اجلاس میںمحمداکرم چوہان ایڈووکیٹ، صوفی مقبول احمد مجددی،محمد سعید احمد صدیقی ،محمد ندیم ارشد مجددی ،علامہ نوید اقبال مجددی ،علامہ بشارت علی مجددی،علامہ یاسین مجددی ،علامہ تنویر حسین مجددی و دیگر اراکین ادارہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

حضرت خواجہ بہائوالدین شاہ المعروف شاہِ نقشبند بخاری کی پوری زندگی اسلام کی تبلیغ واشاعت میں گزری آپ عالم اسلام کی وہ عظیم ہستی ہیں جنہوں نے اپنی حیاتِ مبارکہ میں بہت سے انسانوں کو جہالت کے گھٹاٹوپ اندھیروں سے نکال کر مشرف بہ اسلام کیا۔

محمد شہزاد مجددی
0333-8131588
عالمی ادارہ تنظیم الاسلام رجسٹرڈ
نوٹ:پریس ریلیز ای میل بھی کر دی گئی ہے۔