وائٹ ہاؤس کے قریب مسلح شخص کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی، حملہ آور گرفتار

police

police

واشنگٹن (جیوڈیسک) وائٹ ہاؤس کے قریب مسلح شخص کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا جب کہ پولیس نے جوابی فائرنگ کرتے ہوئے حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب مسلح شخص نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں علاقے میں تعینات پولیس اہلکار زخمی ہوگیا، واقعے کے بعد پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا اور اس دوران پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور زخمی ہوگیا جسے گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق مسلح شخص وائٹ ہاؤس میں داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا جسے فوری کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے سرچ آپریشن کے بعد علاقے کو کلیئر قرار دے دیا ہے جب کہ عوام کو غیرضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔