ہم ترکی میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ امریکہ

Ashton Carter

Ashton Carter

وائٹ ہاؤس (جیوڈیسک) متحدہ امریکہ نے ترکی میں ہونے والے دہشت گردحملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل نے شرنک ، ماردن اور دیار بکر میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کے بارے میں ایک تحریری اعلان جاری کیا ہے ۔کونسل کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ امریکہ ترکی کے جنوب مشرقی علاقوں میں پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہے ۔انھوں نے حملوں میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد از جلد صحتیابی کی دعا کی۔

انھوں نے کہا کہ نیٹو کے ایک حلیف ملک ترکی میں 15 جولائی کو انقلابی کوشش کی گئی جسے ناکام بنا دیا گیا ہے ۔امریکہ ترکی کی بھر پور حمایت کو جاری رکھے گا اور اس ضمن میں وہ ترک حکام کیساتھ مذاکرات کو جاری رکھے ہوئے ہے ۔انھوں نے دہشت گردی کیخلاف جدوجہد میں ترکی کیساتھ بھر پور تعاون کرنے کی یقین دھانی کروائی۔

امریکہ کے وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے بھی بیان دیتے ہوئے ترکی میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کی۔ انھوں نے اسطرف توجہ دلائی کہ داعش کیخلاف جدوجہد اور مشترکہ خطرات سے نبٹنے کے لیے وہ ترکی کیساتھ گہرے تعاون کو جاری رکھیں گے۔