بیوی اور وکیل کے قتل کا الزام، بھارتی مصور چنتن اپادھیائے گرفتار

Chintan Upadhyay

Chintan Upadhyay

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی میڈیا کے مطابق اپادھیائے نے اپنی بیوی اور اس کے وکیل کے قتل میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔ یاد رہے کہ گیارہ دسمبر کو مشہور فنکارہ ہیما اپادھیائے اور وکیل کی لاشیں ایک نالے سے برآمد ہوئی تھیں۔ سینیئر پولیس افسر دھنجے کلکرنی نے چار دیگر افراد کو بھی حراست میں لینے کے بارے میں بتایا ہے۔

ایک دوسرے سے الگ رہنے والے اس جوڑے کو طلاق کے سلسلے میں سخت عدالتی کارروائیوں کا سامنا تھا۔ ہریش بھمبانی ، عدالت میں ہیما اپادھیائے کی جانب سے اس کے کیس کی نمائندگی کررہے تھے۔

ہیما اپادھیائے نے 2013 میں اپنے شوہر چنتن اپادھیائے پر ہراساں کا کیس بھی درج کرایا تھا۔ مذکورہ جوڑے کو اپنی انسٹالیشنز کے ذریعے بھارت اور بیرون ممالک میں سماجی مسائل کے لیے آواز اٹھانے کے حوالے سے بہت مقبولیت حاصل تھی۔