بیوی کے قتل کا جرم، اداکار مائیکل جیس کو 40 سال قید کی سزا

Michael Jess

Michael Jess

لاس ینجلس (جیوڈیسک) لاس اینجلس کی عدالت نے اپنی بیوی کو قتل کرنے کے جرم میں 53 سالہ اداکار مائیکل جیس کو 40 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔

سرکاری وکیل کے مطابق جیس کی بیوی ان سے طلاق چاہتی تھی، اس لئے وہ ناراض تھا اور اس نے اپنی بندوق سے بیوی کو تین گولیاں ماریں۔

یہ واقعہ اس نے اپنے آٹھ اور پانچ سالہ دونوں بچوں کے سامنے انجام دیا۔