ومبلڈن اوپن ٹینس، راجر فیڈرر نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

Roger Federer

Roger Federer

لندن (جیوڈیسک) ومبلڈن ٹینس کے سنسنی خیز مقابلے لندن میں جاری ہیں۔ چوتھے راؤنڈ میں سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر کا امریکی سٹیو جانسن سے جوڑ پڑا۔ راجر فیڈرر جانسن کو سٹریٹ سیٹ میں ہرا کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

خواتین میں پولینڈ کی آگنیسکا رڈوانسکا کا سفر تمام ہو گیا۔ عالمی نمبر تین کو پری کوارٹر فائنل میں سلواکیہ کی ڈومنیکا سیبلکووا نے اپ سیٹ شکست دی۔ ان کی جیت کا سکور چھ تین، سات پانچ اور نو سات رہا۔