ومبلڈن ٹینس: سرینا ولیمز نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

Serena Williams

Serena Williams

لندن (جیوڈیسک) ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے چوتھے مرحلے میں امریکا کی عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز نے روس کی سویتلانا کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے۔

ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے چوتھے مرحلے میں امریکا کی سٹار ٹینس پلیئر سرینا ولیمز کا مقابلہ روس کی سوتیلانا کیساتھ ہوا ۔ روس کی کھلاڑی نے پہلے سیٹ میں سرینا کو ٹف ٹائم دیا لیکن عالمی نمبر ایک پلیئر نے اپنے تجربے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دلچسپ مقابلے کے بعد سات پانچ سے کامیابی حاصل کی۔

دوسرے سیٹ میں سرینا ولیمز نے اپنی حریف کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا اور چھ صفر سے سیٹ جیت کر میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔ سرینا ولیمز یہ ایونٹ جیت کر جرمنی کی سٹیفی گراف کا 22 گرینڈ سلیم ٹائٹلز جیتنے کا ریکارڈ برابر کر سکتی ہیں۔