جیت کا کریڈٹ باؤلرز کو جاتا ہے:مصباح، پریکٹس سے کامیابی ملی: یاسر

Misbah ul Haq

Misbah ul Haq

ابوظہبی (جیوڈیسک) انعامی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ شیخ زید سٹیڈیم کی سلو پچ پر 20 وکٹیں لینا آسان نہیں تھا، تمام باؤلرز نے خوب محنت کی۔

مین آف دی میچ یاسر شاہ نے کامیابی کا راز نیٹ پریکٹس کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہر سیریز کے لئے گیم پلان ترتیب دیتے ہیں۔

ٹیسٹ ٹیم کے کامیاب کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ میچز جیتنے کے لئے کنڈیشنز کا جاننا ضروری ہے۔