سردیوں میں اسکین پرابلم

Skin Problem

Skin Problem

تحریر : فہمیدہ غوری
سردیوں میں جلد کافی خشک ہو جاتی ہے اس سے نجات پانے کے لئے اور جلد کو خوبصورت بنابے کے لئے ایک لیموں کا جوس نکال کر زیتون کے تیل میں نکال کر لگائیں اور ہلکا ہلکا مساج کریں پھر کسی اچھے فیس واش سے منہ دھو لیں سردیوں میں ہونٹ بھی بہت پھٹتے ہیں تو اس کے لئے عرق گلاب میں گلیسرین ملا کر لگائیں اور اسکن کے لئے بالائی ،بیسن ،لیموں کا پیسٹ بنا کر فیس پر لگائے اور خشک ہونے پر فیس واش سے دھو لیں۔

ہاتھ سردیوں میں خشک رہتے ہیں ان پر ٹماٹر کا پیسٹ لگائے 10 سے 13 منٹ اور پھر دھو کر ہاتھ خشک کر لیں اور پھر گلیسرین اور لیموں مکس کر کے ہاتھوں پر لگائیں سردیوں میں جلد تو خشک ہو جاتی ہے لیکن ایڑیاں پھٹنے کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے ایڑیوں کی سخت جلد کو نرمی و ملائم اور صاف ستھرا رکھنے کے لئے نیم گرم پانی میں پاوٴں کو رکھے اور پانی میں ایک چٹکی کھانے والا سوڈا ،ایک چمچہ شیمپو ،ایک لیموں کا رس ڈال کر 20 سے 25 منٹ ڈال کر رکھیں پھر ہارڈ برسیلز برش کے مدد سے صاف کر لیں پھر سادے پانی سے پاوٴں دھو کرخشک اور اب پاوٴں پر گلا ہوا کیلا ،ایلویرا اور لیموں تینوں کو اچھی طرح مکس کر کے ایڑیوں پر لگائیں 20 منٹ بعد مساج کر کے دھو لیں اور پھر گلیسرین لگا کر سوکس پہن لیں۔

Fizzy Drinks

Fizzy Drinks

سردیوں میں کھانے پینے کے معمولات بھی بدل جاتے ہیں تو آپ بھی سردیوں کے لحاظ سے کھانے پینے میں تبدیلی لائیں ٹھنڈی چیزوں اور کولڈرنک کا استعمال بند کر دیں ۔سوپ ،یخنی ،سبزیوں اور انڈے وغیرہ کا استعمال زیادہ کریں پانی کا استعمال بھی سردی میں کم ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے خشکی بہت بڑھ جاتی ہے تو آپ نے پانی زیادہ سے زیادہ پینا ہے اس طرح آپ اپنی صحت کا خیال رکھ سکتی ہیں۔

تحریر : فہمیدہ غوری