ونٹر یوتھ اولمپکس، پاکستان کی شرکت مشکوک

Winter Youth Olympics

Winter Youth Olympics

لاہور (جیوڈیسک) ونٹر یوتھ اولمپکس سے پاکستان المپکس ایسوسی ایشن نے ہاتھ کھڑے کر لیے جبکہ سمر اولمپکس میں پاکستان کا دستہ تاریخ کا سب سے چھوٹا دستہ ہو گا۔ کھیلوں میں ہر گزرتا دن پاکستان کے لیئے بری خبر لا رہا ہے، ونٹر یوتھ اولمپکس میں سکینگ کی ٹیم حصہ لیا کرتی تھی جبکہ پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے مطابق تیاری نہ ہونے کی وجہ سکینگ کی ٹیم حصہ نہیں لینا چاہتی، یعنی اب آئندہ سال ناروے میں ہونے والی ونٹر یوتھ اولمپکس میں پاکستان حصہ ہی نہیں لے گا۔

اگر سمر اولمپکس کی بات کی جائے تو اس کا میلہ آئندہ سال برازیل میں سج رہا ہے اور جہاں سے میڈل لانے کے لیئے ہر ملک اپنے کھلاڑیوں پر نظر رکھے ہوئے ہے لیکن یہاں بھی پاکستان کی حالت یہ ہے کہ اس بار جانے والا دستہ ملکی تاریخ کا سب سے چھوٹا دستہ ہو گا ابھی تک صرف ایک باکسر کو وائلڈ کارڈ انٹری ملی ہے جب کہ کچھ گیمز میں کھلاڑیوں نے کوالیفائنگ راونڈ کھیلنا ہے۔

پی او اے کےصدر عارف حسن کہتے ہیں کہ چھے سے آٹھ کھلاڑی بھی اگر میگا ایونٹ پہنچ جائیں تو بہت بڑی بات ہو گی۔