پالپا اور پی آئی اے کے درمیان مذاکرات کامیاب

PIA

PIA

اسلام آباد (جیوڈیسک) پالپا ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے سے ان کے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔ پالپا ڈائریکٹر فلائٹ آپریشنز کو ہٹانے کے مطالبے سے دستبردار ہو گئی ہے۔

پالپا اور حکومت کے درمیان ہوئے مذاکرات کے مسودے کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔مسودہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ سیکرٹریٹ میں پیش کیا جائے گا۔