وِدہولڈنگ ٹیکس کا معاملہ خوش اسلوبی سے حل کر لیں گے: اسحاق ڈار

Ishaq Dar

Ishaq Dar

اسلام آباد (جیوڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں انجمن تاجران اور ٹیکس حکام کے درمیان مذاکرات ہوئے جن کی صدارت وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کی۔ مذاکرات میں بینکوں سے رقم نکلوانے پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح اور تاجروں کے تحفظات پر غور کیا گیا۔

مذاکرات کے بعد میڈیا سے بات چیت میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ معاملہ کا پائیدار حل چاہتے ہیں، اسی لئے بار بار مذاکرات کئے جا رہے ہیں تاہم ہماری کوشش ہے کہ مذاکرات آئندہ چند دن میں کامیابی سے اختتام پذیر ہوں۔

انجمن تاجران کے رہنما اجمل بلوچ نے دنیا نیوز کو بتایا کہ کوشش کر رہے ہیں کہ بینکوں سے رقم نکلوانے پر ود ہولڈنگ ٹیکس کا معاملہ کسی ایسے پیکج کے تحت حل ہو جائے جو حکومت کے لئے بھی قابل قبول ہو اور تاجر بھی مطمئن ہو جائیں۔