ایک عورت کی اچھی تعلیم و تربیت پوری نسل کی تربیت کے مترادف ہے۔ صوفی مسعود احمد صدیقی

WOMEN SEMINAR

WOMEN SEMINAR

فیصل آباد : وارثین انبیاء کرام ،مومن مقربین کی تعلیمات پر عمل پیراہونے سے ہمارے تمام معاشرتی مسائل حل ہوسکتے ہیں،عورت کوعزت اورمحبت دینے سے گھریلو ماحول جنت ارضی کاسماں پیداکرسکتاہے،ایک عورت کی اچھی تعلیم وتربیت پوری نسل کی تعلیم وتربیت کے مترادف ہے۔ان خیالات کااظہار دورحاضرکے عظیم روحانی پیشواوچیئرمین لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارنے ماہانہ محفل پاک ذکرونعت بسلسلہ ”خواتین کامعاشرے میں کردار’ ‘سیمینار کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔محترمہ ناظرہ مسعود صاحبہ (چیئرپرسن لاثانی ویلفیئرفاونڈیشن انٹرنیشنل شعبہ خواتین) نے کہاکہ اداروںمیںمردوخواتین کامشترکہ کام کرنابہت سی معاشرتی برائیوں کا سبب بن چکا ہے۔

غربت ،بیروزگاری اورمہنگائی جیسے مسائل نے خواتین کی عزت وعصمت کوتہس نہس کیاہے ،عورت کے تقدس ،ملکی ترقی اورخوشحالی کیلئے یہ نہایت ضروری ہے کہ تمام شعبہ جات میں مردوخواتین الگ الگ اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیںیعنی جس ادارے میں مردکام کرتے ہیں وہاںکاساراعملہ مردحضرات پر مشتمل ہوناچاہیے،اورجہاں خواتین کام کرتی ہوں وہاں پر سب عملہ خواتین کا ہی ہوناچاہیے،اگر ایسا ممکن ہوگیا توعورت کو اللہ ورسولۖ کی بارگاہ اقدس سے عطا کیاگیا مقام ومرتبہ جواس وقت ہم کھوچکے ہیں اسے نہ صرف دوبارہ عطا ہوجائیگابلکہ ملک وملت کی سلامتی ،ترقی اورخوشحالی بھی یقینی ہوجائیگی۔محترمہ مہوش مسعودصاحبہ (صدرلاثانی نعت وکلام کونسل )نے کہاکہ خواتین جدیداسلامی وروحانی تعلیم وتربیت سے اپنااصل مقام ومرتبہ حاصل کرسکتی ہیں، اس مادیت پرستی ،بے راہ روی ،فحاشی وعریانی کے سیلاب کوروکنے کیلئے اللہ تعالیٰ کے محبوب فقیر درویش صدیقی لاثانی سرکاریہ فریضہ نہایت شاندارطریقے سے اداکررہے ہیں۔آپ اسم اعظم اللہ کی ضرب سے شیطانیت کے قلعوںکومسمارکررہے ہیں،لاکھوں خواتین کے دلوںمیں اللہ ورسولۖکی سچی محبت پیداکرچکے ہیں ،پاکستان سمیت بیرون ممالک میںبھی خواتین محافل ذکرونعت سمیت بے شمار فلاحی سرگرمیوں کے ذریعے اپنے گھروںاوردلوںکوامن وسکون کا گہوارہ بناچکی ہیں۔محترمہ ثمینہ مسعودصاحبہ نے کہاکہ عورت محبت کے چارخوبصورت اورمقدس رشتوںکے احساس کانام ہے،بیٹی ہے تو سراپا رحمت،بہن ہے تو سراپا شفقت،بیوی ہے تو سراپا عزت اوراگر ماں ہے تو سراپا محبت ۔اپنے گھروںاورمعاشرے کوبہتربنانے کیلئے خواتین کے دن منانے اوربل پاس کرنے یا قوانین بنانے کی بجائے ان عوامل کوروکنا زیادہ ضروری ہے جہاں گھریلو تشدد سمیت دیگر بے شمارمسائل جنم لیتے ہیں ،خواتین کو محبت ،عزت اوررشتوںکامان دیکراپنی نسلوںکوبچاسکتے ہیں،گھریلو مسائل سے نجات حاصل کرسکتے ہیںاورمعاشرے کو ترقی اورخوشحالی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں۔محترمہ ظل ہما صاحبہ (ڈپٹی ۔۔۔۔سوشل ویلفیئرفیصل آباد )نے کہاکہ لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن خواتین کو فلاحی سرگرمیوں کے ذریعے معاشرے میں باعزت مقام دلانے میں اہم کرداراداکررہی ہے،پاکستان سمیت بیرونی دنیا میں لاکھوں خواتین محافل ذکرونعت ،میڈیکل، ہیومن رائٹس، تعلیم،صحت،ووکیشنل سنٹرز،صوم وصلوٰة ،انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت بے شمارشعبہ جات میں فلاحی سرگرمیاں جاری وساری ہیں،اس کی بنیادی وجہ فائونڈیشن کی سرپرستی دورحاضرکے عظیم روحانی پیشواوچیئرمین صدیقی لاثانی سرکارکی ملک وملت کی سلامتی اوراستحکام کیلئے جاری شبانہ روزکاوشیں ہیں ،آپ نے اپنی کیمیا اثر نگاہ سے مردوںکیساتھ ساتھ خواتین کے قلب وروح کواللہ ورسولۖ اوران کے محبوبوں کی سچی محبت سے سرشارکررہے ہیں۔ آپ کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے خواتین کی کثیر تعدادپردے اورصوم وصلوٰة کی پابند بن چکی ہیں،فیشن پرستی کوچھوڑ چکی ہیں،گالم گلوچ،لڑائی جھگڑے،بہتان بازی،شرانگیزی اورغیر اخلاقی حرکات سے توبہ تائب ہوکراللہ ورسولۖ سے عشق ومحبت کے گن گارہی ہیں ۔آپ کی تعلیمات سے لاکھوں اجڑے گھربس چکے ہیں،بے راہ روی اوروالدین کی نافرمانی کاشکارخواتین راہ حق کی طالب بن چکی ہیں،درحقیقت صدیقی لاثانی سرکاردورحاضرمیں انسانیت کیلئے نعمت عظمیٰ ہیں جنہوںنے بلاامتیاز مذاہب ومسالک لاکھوں مردوخواتین کو اللہ ورسولۖکے رنگ میں رنگ دیا ہے۔