عورت فائونڈیشن کے صنفی مساوات کے پروگرام کے تحت کلاس کے زیر اہتمام کمیونٹی آگاہی سیشن کا انعقاد

Community Awareness Sessions

Community Awareness Sessions

لاہور (اقبال کھوکھر) عورت فائونڈیشن کے صنفی مساوات کے پروگرام کے تحت سینٹر فار لیگل ایڈ اسسٹنس اینڈ سیٹلمنٹ کے زیر اہتمام ایک روزہ کمیونٹی آگاہی سیشن کا انعقاد 9 اکتوبر 2015 کو سینٹ میریز سیمنری میسن روڈ لاہورمیں ہوا، جس میں 70 سے زائ دمرد، خواتین اور نوجوان لڑکے لڑکیوں نے شرکت کی جبکہ مقررین میںمحترمہ بشری خالق (ڈائریکٹر WISE)اورپروجیکٹ کوارڈینیٹر نورین اختر(CLAAS) شامل تھیں۔

مقررین نے عورتوں کی زندگی، صحت،تعلیم اور خودمختاری کے حقوق اور صنفی بنیاد پر عورتوں پر تشدد کی مختلف اقسام پربات چیت کی۔مزیدبراںحکومت کی طرف سے عورتوںکے حقوق و تخفظ کے لئے بنائے گئے قوانین کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی اور اس بات پر زور دیا کہ ان قوانین کو نافذکرنے کی اشدضرورت ہے تا کہ صنفی مساوات پرمبنی ایک صحت مندمعاشرہ قائم ہو سکے۔

ریورنڈ فادرعنایت برنارڈ نے کلاس ادارہ کی اس کاوش کو سرا ہتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگراموںکے انعقاد سے ہی ایک صنفی مساوات پر مبنی معاشرہ قائم ہو سکتا ہے۔تقریب کے اختتام پرادارہ کلاس کے نیشنل ڈائریکٹر جناب جوزف فرانسس نے کہاکہ عورتوں کے حقوق سے متعلقہ قوانین کو مکمل طور پر نافذ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ صنفی برابری پر مشتمل ایک خوشحال معاشرے کی تشکیل ممکن ہو سکے ۔انہوں نے تمام شرکائ،انتظامیہ اورسیمنری کے ڈائریکٹریورنڈ فادر برنارڈ کا شکریہ ادا کیا۔