چک نمبر 116 ٹی ڈی اے میں خاتون کا قتل خاوند، بھائی اور والد کے خلاف مقدمہ درج

Shaheen Mai

Shaheen Mai

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) چک نمبر 116 ٹی ڈی اے میں خاتون کا قتل ماموں نے مقتولہ کے خاوند، بھائی اور والد کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا مقتولہ کی والدہ نے DPO لیہ کے دفتر میں پیش ہو کر اپنے بھائی کو قاتل ٹہرا دیا ۔مقتولہ مسماة امہ لیلا کے والدہ مسماة شاہین مائی زوجہ اللہ بخش قوم پٹھان سکنہ چک نمبر 139ٹی ڈی اے نے DPOلیہ محمد علی ضیاء کے دفتر میں پیش ہو کر تحریری درخواست دی اور کہا کہ سائلہ کے بھائی چک نمبر 116درٹہ کے قریب رہائش پزیر ہیں کچھ عرصہ قبل اپنے والد کے وراثتی رقبہ سے حصہ لینے پر بھائی محمد اقبال ناراض ہو گیا اور ایک سازش کے تحت میری بیٹی امہ لیلا جو کہ جس نے اپنے خاوند کالو خان کے خلاف فیملی کورٹ لیہ میں دعٰوی دائر کر رکھا ہے کو اپنے ساتھ لے گیا جب گزشتہ روز میرا بیٹا محمد عمران اپنی ہمشیرہ کو لینے کے لئے پہنچا تو محمد اقبال نے اُسے دمکھیا دینا شروع کر دیں اور کہا کہ رقبہ تمہاری وجہ سے میرے ہاتھ سے چلا گیا فون کر کے 4،5آدمی بلا لیے اور محمد عمران پر تشدد کرنے لگا مسماة لیلا اپنے بھائی پر تشدد ہوتے نہ دیکھ سکی اور چھوڑانے پہنچی ہی تھی کہ محمد اقبال نے فائر کر دیا جوکہ مسماة لیلا کے سینے میں لگا شاہین مائی نے الزام عائد کیا کہ میری بیٹی کو میرے بھائی اقبال نے گولی مار کر قتل کیا اور مقدمہ میرے بیٹے عمران خاوند اور داماد کے خلاف درج کرا دیا گیا۔

ہمیں بچی کی لاش تک نہیں دی گئی جو کہ بہت بڑی زیادتی ہے پولیس نے محمد عمران کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا شاہین مائی نے اپنے دیگر بیٹوں عامر حسین ،عرفان حسین کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگوں کرتے ہوئے کہا کہ DPOلیہ اس مقدمہ کی انکوائری کرا کر ہمیں انصاف فراہم کریں یہ سب کچھ میرے بھائی نے رقبہ لینے کے لئے کیا میری ہی بیٹی کو مروا کر میرے بیٹے خاوند اور داماد کو پھنسوا دیا جوکہ بہت بڑی ذیادتی ہے ،دوسری جانب محمد اقبال ولد محمد نواز چک نمبر 16ٹی ڈی اے کی طرف سے درج کرائی گئی FIR کے مطابق وہ مستریوں کاکام کرتا ہے 20سالہ امہ لیلا اُس کی بھانجی ہے 3،4ماہ سے اپنے گھر والوں سے ناراض ہو کر میرے پاس رہائش پزیر تھی جس نے اپنے خاوند کالو خان کے خلاف لیہ فیملی کورٹ میں دعٰوی دائر کر رکھا ہے گزشتہ رات8:30بجے مرتضہ عرف کالوولد غلام مصطفی وارڈ نمبر 6لیہ فیض محمد ولد عیسیٰ گھر بیٹھے تھے کہ عمران اور اُس کا والد اللہ بخش اور ان کا بہنوئی کالو موٹر سائیکل پر سوار ہو کر آئے اور آتے ہی عمران نے 30بور پسٹل سے امہ لیلا پر سیدھا فائر کیا جو کہ سینے میں لگا اور فائر لگتے ہی وہ جاں بحق ہوگئی DSPکروڑ رمیض بخاری نے مقتولہ کی والدہ کو تسلی دی کہ تحقیق کے بعد ہی ملزم کو چلان کیا جائے گا۔