ماتلی میں عورت جنسی زیادتی کے بعد قتل، لاش کو نہر میں پھینک دیا گیا

Badin

Badin

بدین (عمران عباس) ماتلی میں عورت جنسی زیادتی کے بعد قتل، لاش کو نہر میں پھینک دیا گیا، نامعلوم افراد نے ملوکاں سے جنسی زیادتی کرنے کے بعد اس کا گلا کاٹ کر اسے قتل کردیا پوسٹ مارٹم میں تصدیق، تفصیلات کے مطابق بدین کی تحصیل ماتلی کے نواحی گاؤں شفیع محمد نظامانی میں نامعلوم افراد نے چالیس سالا عورت ملوکاں سامی سے جنسی زیادتی کرنے کے بعد گلاکاٹ کر قتل کرکے نہر میں پھینگ دیا۔

عریانی کی حالت میں لاش کی اطلاع ملنے پر ماتلی پولیس نے ایدھی رضاکاروں کی مدد سے لاش کو سول اسپتال ماتلی منتقل کیا جہاں پر پوسٹ مارٹم کے بعد تصدیق ہوگئی کہ جنسی زیادتی کے بعد گلا کاٹ کرقتل کیا گیا تھا، مقتولہ کے بھائی پالاری سامی نے ماتلی تھانے پر بہن سے زیادتی کے بعد قتل کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کروا دیا ہے۔

جبکہ ملوکاں کا شوہرنبو سامی لاش ملنے سے پہلے ہی غائب ہو چکا ہے دوسری جانب مقتولہ کے بھائی پالاری نے میڈیا کو بتایا کہ ملوکاں دو دن قبل گھر سے سامان لینے ماتلی شہر گئی تھی جولوٹ کر گھر واپس نا آئی، ڈھونڈنے پر اس کا لاش نہر سے ملا جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی اس نے بتایا کہ ان کی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے۔