خواتین سے بدسلوکی کا ذمہ دار ن لیگ کا جھوٹو گینگ ہے : مراد سعید

Murad Saeed

Murad Saeed

اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ لاہور میں تحریک انصاف کے جلسے میں خواتین سے بدسلوکی کا ذمہ دار ن لیگ کا چھوٹو گینگ ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے بنوں میں وزیر اعظم کی محبت میں پختونوں کے زخموں پر نمک پاشی کی۔

جلسوں میں خواتین سے بدتمیزی تحریک انصاف کی جانب سے ذمہ دار ن لیگ کا جھوٹو گینگ قرار ، فضل الرحمان پر بھی جوابی وار۔ مراد سعید اور شہر یار آفریدی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے جلسے میں خواتین سے بدسلوکی کے ذمہ دار ن لیگ کا چھوٹو گینگ اور پنجاب کی انتظامیہ ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے پختونوں کے زخموں پر نمک پاشی کی اور ان کے ضمیر کا سودا کیا۔ تحریک انصاف کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ مریم نواز کے میڈیا سیل میں عوام کے پیسے کے استعمال پر نیب سے رجوع کریں گے۔