جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع وسطی کی ناظمات زون کا تقرر

Jamaat e Islami

Jamaat e Islami

کراچی (پ ر) ناظمہ ضلع وسطی ثمینہ قمر نے کہا ہے کہ ناظمات کو سب سے پہلے اپنے کام کا درست اندازہ کرکے اس کی روشنی میں کام کرنے کا لائحہ عمل ترتیب دینا ہے۔ اس بات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع وسطی کی نومنتخب ناظمات زون کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے ناظمات سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ ایسی تنظیم اور افراد ہیں جو دنیا کو اللہ کی رضا کے مطابق بنانے کے لئے نکلے ہیں۔ اپنی دعوت، تربیت اور استحکام تنظیم میں بنیادی کردار ادا کرکے آپ اپنے اہداف کو حاصل کرسکے گی۔

دریں اثنا ناظمہ ضلع وسطی ثمینہ قمر نے نومنتخب ناظمات زون ناظم آباد سے عائشہ سہیل، لیاقت آباد سے ناظمین شکیل، گلبرگ سے عفیفہ چغتائی، دستگیر سے نگہت آرا، تیموریہ سے نورین نجیب، نارتھ ناظم آباد سے نصرت محمود، نیو کراچی سے روبینہ مہتاب، نارتھ کراچی سے راحت الاسلام اور معمار زون سے فرزانہ جاوید سے ان کی ذمہ داریوں کا حلف لیا گیا اور ان کے لئے استقامت کی دعا کرائی۔

شعبہ نشرو اشاعت
حلقہ خواتین، ضلع وسطی