ویمن کرکٹ ٹیم دورہ نیوزی لینڈ کیلئے روانہ ہو گئی

Women Cricket Team

Women Cricket Team

لاہور (جیوڈیسک) قومی ویمن کرکٹ ٹیم اپنے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے لاہور ائیرپورٹ سے روانہ ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق کپتان ثناء میر کی قیادت میں نیوزی لینڈ دورے پر روانہ ہونے والی 21 رکنی ٹیم میں 15 کھلاڑی،6 آفیشلز شامل ہیں۔

قومی ویمن کرکٹ ٹیم اپنے نیوزی لینڈ دورے کے دوران 5 ون ڈے میچز اور ایک ٹی 20 میچ کھیلے گی۔ قومی ویمن کرکٹ ٹیم اپنا پہلا ون ڈے میچ 9 نومبر کو کھیلے گی۔