انجمن امامیہ خواتین گجرات کے سینئر قائدین سید حسنین آصف اور سید مسعود پرویز کی کینیڈا آمد

Wasim Butt

Wasim Butt

ڈبلن (فرخ وسیم بٹ) انجمن امامیہ خواتین گجرات کی دو اہم شخصیات سید حسنین آصف پروٹوکول سیکرٹری سجادہ نشین حضرت کبیر الدین شاہدولہ دریائی گجرات اور معروف رائٹر سینئر رہنما انجمن امامیہ خواتین گجرات سجادہ نشین حضرت کبیر الدین شاہدولہ دریائی گجرات مشہور و معروف شاعر خاقان خاور مرحوم کے بھتیجے سید مسعود پرویز کی کینیڈا آمد پر انجمن امامیہ خواتین کے رفقاء و اراکین اور دیگر افراد نے پرتپاک استقبال کیا۔

دونوں شخصیات نے تمام رفقاء سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے اپنے دورے کے اغراض ومقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہماری آمد کا مقصد مادہ پرستی کے اس دور میں جہاں بے شمار برائیوں نے ہماری نسلوں کے ذہنوں کو پراگندہ کیا ہے اور ہمارے اسلاف کی محبت کو بھی ذہنوں اور دلوں سے نکالنے کی صہیونی سازش کی جارہی ہے ہم اہل بیت اطہار کی محبت اسواہ شبیری رضی اللہ عنہ کی اہمیت اور حسینیت کے اصل پیغام کے فروغ اور اسے اجاگر کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے استقبالیہ وفد میں سید عرفان شاہ سید نوید جیلانی چوہدری اقبال سید زوہیب جیلانی عرفان مسعود سید وسیم شاہ چوہدری حمید وڑائچ اور دیگر احباب شامل تھے۔