خواتین کو فوج کے لڑاکا دستوں میں بھرتی کیا جائے گا: امریکی وزیر دفاع

US Secretary of Defense

US Secretary of Defense

واشنگٹن (جیوڈیسک) وزیر دفاع ایش کارٹر نے اعلان کیا ہے کہ خواتین کو لڑاکا دستوں میں بھرتی کیا جائے گا اور وہ محاذ پر لڑائی میں حصہ لے سکیں گی۔

وزیر دفاع کا اعلان امریکی میرین کور کی درخواست کا جواب ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ خواتین اور مردوں پر مشتمل دستے اتنے کارگر نہیں ہوں گے جتنا صرف مردوں کی فورس ہے۔

انہوں نے کہا کہ عورت اور مرد کا جسمانی فرق تو رہے گا لیکن انہیں امید ہے کہ خواتین فوج کی سخت تربیت حاصل کر سکتی ہیں۔ وزیر دفاع کارٹر نے کہا انہیں یقین ہے کہ اس تبدیلی سے محاذ جنگ پر فوج کی کارکردگی مزید بہتر ہو جائے گی۔