پیارے ساتھیو، خواتین کو اپنی ملکیت قرار دینا بند کر دیں: بلاول بھٹو

Bilawal Bhutto

Bilawal Bhutto

اسلام آباد (جیوڈیسک) سیاسی جماعتوں کی خواتین کے معاملے پر بلاول بھٹو نے مرد سیاستدانوں کے نام پیغام میں اہم مشورہ دیدیا ۔ بولے پیارے ساتھیو خواتین کو اپنی ملکیت قرار دینا بند کر دیں۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے اپنے ٹویٹ میں مرد سیاستدانوں کو مخاطب کیا۔ کہتے ہیں برائے مہربانی خواتین کا حوالہ ہماری خواتین کہہ کر دینا چھوڑ دیں۔ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ خواتین کوئی جائیداد نہیں ہیں جن کی ملکیت کا دعویٰ کیا جائے۔