خاتون سمیت پانچ افراد 14 سالہ لڑکی کو اغوا کر کے فرار

Mustafa Abad

Mustafa Abad

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) خاتون سمیت پانچ افراد 14 سالہ لڑکی کو اغوا کر کے فرار، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد للیانی محلہ چوہدریاں والا کا رہائشی محنت کش اپنی بیوی کے ہمراہ شام کے وقت بازار میں گئے ہوئے تھے کہ شہروز، نونی، سلمی بی بی نے دو نا معلوم افراد کے ہمراہ 14/15سالہ(ک) کو کیری ڈبہ میں ڈال کر اغواء کرکے ساتھ لے گئے۔

پولیس تھانہ مصطفی آباد نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔۔