PTI وومن ونگ چکوال کی اہم میٹنگ

Meeting

Meeting

چکوال: صدر وومن ونگ شمالی پنجاب میڈم اسماء قدیر کی سربراہی میں ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں PP-20 ضمنی الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور تجاویز پیش کی گئیں۔ سینئر نائب صدر شمالی پنجاب اور مرکزی سیکرٹری ممبر شپ راجہ یاسر سرفراز اور امیدوار برائے حلقہ PP-20 راجہ طارق افضل کالس نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر راجہ یاسر سرفراز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی الیکشن میں خواتین کا کردار بہت اہم ہوتا ہے اس لئے کمپین چلانے کے لئے او ر پولنگ ڈے کے لئے ان کی ٹریننگ بہت اہم ہے۔

اس موقع پر پریزیڈنٹ راولپنڈی ڈویژن شبانہ فیاض،فرح گل سینئر وائس پریزیڈنٹ وومن ونگ شمالی پنجاب، سینئر وائس پریزیڈنٹ وومن ونگ شمالی پنجاب شمیم آفتاب،پریزیڈنٹ وومن ونگ چکوال آسیہ امجد، نرجس جبین وائس پریزیڈنٹ وومن ونگ شمالی پنجاب،ساجدہ رحمٰن جوائنٹ سیکرٹری وومن ونگ شمالی پنجاب،سبرینہ جاویدجوائنٹ سیکرٹری وومن ونگ شمالی پنجاب اور ایڈیشنل سیکرٹری جنرل وومن ونگ شمالی پنجاب نوشابہ منان کے علاوہ مقامی خواتین لیڈرز بھی موجود تھیں۔