ویمن ورلڈ کپ: آسٹریلیا کو شکست، بھارتی ٹیم نے فائنل میں جگہ بنا لی

Women's World Cup

Women’s World Cup

ڈربی (جیوڈیسک) بھارتی ٹیم دفائی چیمپئن آسٹریلیا کو شکست دیکر ویمن ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچ گئی۔ ڈربی میں بارش کے باعث ویمن ورلڈ کپ کا سیمی فائنل 42 اوورز تک محدود کر دیا گیا۔

بھارتی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے چار وکٹوں پ دو سو اکیاسی رنز بنائے۔ ہرمن پریت کور ایک سو اکہتر رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم دو سو پینتالیس رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

ایلکس بلیک ویل نے نوے رنز کی اننگز کھیلی۔ فائنل میں بھارت کا مقابلہ 23 جولائی کو میزبان انگلینڈ کے ساتھ ہو گا۔