سو لفظوں کی کہانیاں۔۔۔ گیارہ سے پندرہ

Last Wish

Last Wish

تحریر : سید انور محمود
سو لفظوں کی کہانی نمبر 11۔۔۔۔ آخری خواہش ۔۔۔۔۔۔
انتیس مارچ 2015ء کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان میلبورن میں کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل تھا فائنل سے قبل نیوزی لینڈ کے سابق کپتان مارٹن کرو نے اپنے ساتھیوں کوایک جذباتی پیغام بھیجا۔

جس میں مارٹن کرو کا کہنا تھا کہ مجھے کینسر ہے ہوسکتا ہے یہ میری زندگی کا آخری ورلڈ کپ ہو۔

میری آخری خواہش ہے کہ میں اپنی ٹیم کو چیمپئن بنتا دیکھوں افسوس مارٹن کرو کی آخری خواہش پوری نہ ہوئی فائنل میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی تین مارچ کو 53 سال کی عمر میں مارٹن کرو کا انتقال ہوگیا۔

Mustafa Kamal

Mustafa Kamal

سو لفظوں کی کہانی نمبر 12۔۔۔۔کھدائی۔۔۔۔۔۔
مصطفی کمال 2005ء سے 2009ء تک کراچی کے ناظم رہے کراچی میں کام شروع ہوا تو ہر طرف کھدائی ہورہی تھی کراچی والے اُنکو مصطفی کھدائی کہنے لگے ان کا دور کراچی کی ترقی کے حوالے سے یاد رکھا جائے گا۔

سال 2013ء میں مصطفی کمال اور ایم کیو ایم کی قیادت کے درمیان شدید اختلافات پیدا ہو گئے مصطفی کمال ایم کیو ایم سے علیدہ ہوکر دبئی چلے گئے تین سال کےبعد 3 مارچ کی صبح مصطفی کمال کراچی پہنچے اور اسی شام انہوں نے کھدائی کرڈالی۔

اس مرتبہ کھدائی کراچی کی نہیں بلکہ ایم کیو ایم کی ہوئی ہے۔

Greedy

Greedy

سو لفظوں کی کہانی نمبر 13۔۔۔۔لالچ۔۔۔۔۔۔
سنگر چورنگی پر صدیق لوگوں سے موبائل چھین رہا تھا وہ دس موبائل چھین چکا تھا کہ کسی نے اس پر گولی چلادی وہ شدید زخمی تھا لیکن اسےچھینے ہوئے موبائل فونوں کی فکر تھی۔

ایک نوجوان شدید زخمی حالت میں جناح اسپتال لایا گیا لیکن وہ ہلاک ہوگیا پولیس ہلاک ہونے والے نوجوان کے گھرپہنچ گئی اس کی بہن نے بتایا کہ صدیق زخمی ہونے کے باوجود۔ اپنی موٹر سائیکل پرموبائل فونوں کو چھپانے گھرآیا تھا۔

ایمبولنس کے زریعے وہ جناح اسپتال پہنچا لیکن لالچ کی وجہ سےخون زیادہ بہہ چکا تھا طبی امداد کے دوران وہ چل بسا۔

White Card

White Card

سو لفظوں کی کہانی نمبر 14۔۔۔۔پیدایشی۔۔۔۔۔۔
مرحوم ابراھیم جلیس پیر کالونی سے بس میں بیٹھے تھے اگلے بس اسٹاپ سے بس میں ایک بچہ چڑھا بچے کے ہاتھ میں سفید رنگ کے کارڈ تھے۔

بچے نے پوری بس میں تمام مردوں اور عورتوں کو کارڈ دیے کارڈ پر عبارت چھپی ہوئی تھی جس میں لکھا تھا یہ بچہ گونگا اور بہرا ہے لہذا اس کی مدد کریں بچے نے لوگوں سے کارڈ واپس لینے شروع کیے۔

مرحوم ابراھیم جلیس نے اسکو کارڈ کے ساتھ ایک روپیہ بھی دیا اور بچے سے پوچھا بیٹا یہ بتاو گونگے اور بہرے کب سے ہو؟ بچے نے جواب دیا ‘پیدایشی’۔

T20

T20

سو لفظوں کی کہانی نمبر 15۔۔۔۔دھرم شالا۔۔۔۔۔۔
نبیل ٹی ۔20 کا ورلڈ کپ کھیلنے بھارت جانے والا ہے اماں نے پوچھا تو انہیں بتایا کہ انکا پوتا بھارت میں دھرم شالا میں رہے گا۔

غصہ سے بولیں کیا برا وقت آگیا ہے آپ اور ابا گھومنے جاتے تھے تو کہاں ٹھیرتے تھے؟ اماں فخر سے بولیں مسافر خانے میں ہم کبھی دھرم شالا میں نہیں رہے۔

ہم اتنے غریب نہیں تھے اماں یہ وہ دھرم شالا نہیں ایک شہر کا نام ہے لیکن ہم نے اماں کو یہ نہیں بتایا کہ دھرم شالا کو اردو میں مسافر خانہ کہتے ہیں جہاں مسافر کم پیسوں میں ٹھیرجاتے ہیں۔

Syed Anwer Mahmood

Syed Anwer Mahmood

تحریر : سید انور محمود