کام کریں گے تو غلطیاں ہوں گی، اسے لوٹ مار نہیں کہا جا سکتا: سعد رفیق

Saad Rafique

Saad Rafique

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں پشاور ایئر بیس حملے میں شہید ہونے والوں کی غائبانہ نمازہ جنازہ ادا کی گئی۔ اس موقعہ پر میڈیا سے گفتگو اور جلسے سے خطاب میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ شہداء قوم کے حقیقی ہیرو ہیں، انکی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو جمہوریت سے متنفر کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اینٹ سے اینٹ بجانے والے اپنی اینٹیں بچا کر رکھیں۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران رینجرزکو وہ ترغیب دے رہے ہیں جو ان کا کام نہیں۔ عمران کو پتا ہی نہیں کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں۔

سندھ کی حکومت اگر ذمہ داری پوری کرتی تو رینجرز نہ آتی۔ کراچی کو غنڈوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے، ان کا کہنا تھا کہ بجلی کے جن کو بوتل میں بند کرنے میں کچھ کامیابی ہوئی اور کچھ کامیابی نہیں ہوئی جب کام کریں گے توغلطیاں ہوں گی اسے لوٹ مار نہیں کہا جا سکتا۔