کام میں بہتری کیلئے اپنی ہر فلم کا تنقیدی جائزہ لیتی ہوں: انوشکا شرما

Anoshka Sharma

Anoshka Sharma

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کا کہنا ہے کہ میں اپنی ہر فلم کا خود بھی تنقیدی جائزہ لیتی ہوں۔

انہوں نے کہا میں لوگوں کی جھوٹی تعریفوں سے خوش ہونے والوں میں سے نہیں۔

اپنی ہر فلم خود دیکھتی ہوں اور اسکا تنقیدی جائزہ لیتی ہوں تاکہ اپنی غلطیوں سے سبق سیکھ کر انہیں دوبارہ نہ کروں اور بطور اداکارہ اپنے کام میں بہتری لا سکوں۔