محنت سے ہر شعبے میں کامیابی حاصل ہو سکتی ہے، عائشہ عمر

Ayesha Umar

Ayesha Umar

لاہور (جیوڈیسک) اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر نے کہا ہے کہ انسان کی شخصیت میں موجود خوبیاں اسے لازوال بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، میں نے زندگی میں کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ میں ایک دن کامیاب اداکارہ بن جاؤں گی۔

ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ گریجویشن کے بعد میری ایک سہیلی کو ماڈلنگ کا شوق تھا ، اس کے ساتھ اکثر فیشن شوز پر جانا ہوتا تھا، اسے دیکھ کر مجھے بھی ماڈلنگ کا شوق پیدا ہو گیا ، میرے پہلے فیشن شوٹ نے شوبز میں تہلکہ مچا دیا اور پھر ٹی وی نے مجھے شہرت کی بلندیوں پر پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

عائشہ عمر نے کہا کہ اگر انسان کے اندر کچھ کر گزرنے کی لگن ہو چاہے شعبہ کوئی بھی ہو انسان کامیاب ضرور ہوتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں شوبز انڈسٹری دن بدن جدید ہو کر ترقی کر رہی ہے جو بڑی خوش آئند بات ہے۔