ورکرز قیمتی اثاثہ ہیں: مریم نواز کی خواتین کارکنان سے گفتگو، لاہور پہنچ گئیں

Maryam Nawaz

Maryam Nawaz

اسلام آباد (جیوڈیسک) ورکرز پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں، مریم نواز کی خواتین کارکنوں سے ملاقات، کہتی ہیں مقدمات سے گھبرانے والے نہیں، سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی اسلام آباد سے لاہور روانہ۔ لاہور روانگی سے قبل خواتین کارکنان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ کارکن ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔

ان کی خدمات کو فراموش نہیں کریں گے، ساتھ دینے پر کارکنوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں، امید ہے تمام کارکنان پارٹی کے ساتھ کھڑے رہیں گے، انشاءاللہ 19 تاریخ کو پھر آپ سے ملاقات ہو گی۔