کارکن انٹرا پارٹی الیکشن میں بھر پور حصہ لیں۔۔ انجینئر افتخار چودھری

Engineer Iftikhar Chaudhry

Engineer Iftikhar Chaudhry

لاہور : تحریک انصاف کے رہنما انجینئر افتخار چودھری نے اپنی رہائش گاہ میں پارٹی کے سرکردہ کارکنوں سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان نے حقیقی معنوں میں دوسری بار انتحاب کروانے کا اعلان کر کے ثابت کیا ہے کہ تحریک انصاف موروثیت کو رد کرتی ہے۔

انہوں نے پارٹی کے سرکردہ کارکنوں کو کہا کہ اب وقت آ گیا ہے آپ تبدیلی پارٹی کے اندر لائیں۔ یہ نون لیگ پیپلز پارٹی اے این پی جے یو آئی نہیں کہ ایک کے جانے کے بعد اس کا جانشین پارٹی کا سربراہ بن گیا۔

ایسا موروثیت میں ہوتا ہے۔اس موقع پر پوٹھوہار ٹائون کی مختلف یونین کونسلوں میں انتحاب لڑنے والے کارکن موجود تھے۔