ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا گیا، آئی ایس پی آر

ISPR

ISPR

راولپنڈی (جیوڈیسک) آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ورکنگ باؤنڈری پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کا بھرپور جواب دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چپراڑ سیکٹر میں بھارت کی بلااشتعال فائرنگ سے گاؤں ملانا کا 45 سالہ شہری شہید ہوگیا۔

فائرنگ سے تین پاکستانی زخمی بھی ہوئے، آئی ایس پی آر کے مطابق پنجاب رینجرز نے بھارتی فورسز کی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا ہے۔