دنیا بھر کی طرح بارسلونا میں بھی جشن عید میلادالنبی ﷺ انتہائی عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و خروش سے منایا گیا

Eid Milad-e-Nabi

Eid Milad-e-Nabi

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) دنیا بھر کی طرح بارسلونا میں بھی جشن عید میلادالنبی ﷺ انتہائی عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و خروش سے منایا گیا، منہاج القرآن انٹرنشنل کے زیر اہتمام سپورٹس ہال رمبلہ روال پر ہونے والے اس پروگرام میں عاشقان رسول ﷺ کا جذبہ قابل دید تھا ۔ہال کی فضائیں لبیک یا رسول اللہ ﷺ کی صداو¿ں سے گونجتی رہیں۔

نعت خواں حضرات نے آپ ﷺ پر عقیدت کے پھول نچھاور کئے ۔بعد ازاں محفل میلاد شریف میں مفتی ارشاد حسین سیدی نے جشن ولادت کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی نے آپ ﷺ کو رحمت العالمین بنا کر اس دنیا میں بھیجا۔ آپ ﷺکی آمد سے دنیا میں کفر کے بادل چھٹ گئے اور ہر طرف اجالا ہی اجالا ہو گیا،آپ ﷺ کا امتی ہونا ہمارے لئے اللہ تعالی کا اجر عظیم ہے،آپ ﷺ کی حیات طیبہ مینارہ نور ہے اور زندگی کے ہر شعبے میں انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے۔

آپ ﷺکی ولادت باسعادت کا دن 12 ربیع الاول ہم سے یہ تقاضا کرتا ہے کہ تمام مسلمان آپس میں بھائی چارے کو فروغ دیں اور نفرتوں کو ختم کر کے محبتوں کو پروان چڑھائیں۔

محفل میلاد کے آخر میں دعائے خیر کرائی گئی اور عمرہ ٹکٹ کی قر عہ اندازی کی گئی ،عمرہ ٹکٹ جیتنے والے پہلے خوش قسمت محمد شریف ولدمحمد خان اور دوسرے محمد شیعب ولد عنائت بخش خوش قسمت قرار پائے- بعد ازاں رمبلہ روال پر منہاج القرآن کے محمد اقبال چوہدری اور ان کی ٹیم کی نگرانی میں مشعل بردار جلوس نکالا گیا –