عالمی برادری پاکستان سے ہمدردانہ رویہ اختیار کرے، ممنون حسین

Mamnoon Hussain

Mamnoon Hussain

اسلام آباد (جیوڈیسک) صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ انتہا پسندوں کی وجہ سے قبائلی علاقوں میں پولیو مہم چلانے میں دشواری کا سامنا ہے، عالمی برادری پاکستان پر پابندی لگانے کے بجائے ہمدردانہ رویہ اختیار کرے۔

اسلام آباد میں انجمن ہلال احمر پاکستان کے وفدنے صدر مملکت سے ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر ممنون حسین نے کہا کہ پولیو کے موذی مرض سے ملک کے بچے متاثرہورہے ہیں، انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ سے پیدا ہونے والی صورتحال کا ذمہ دار پاکستان نہیں، بدامنی کے مکمل خاتمے تک قبائلی علاقوں میں آپریشن جاری رہے گا۔

عالمی برادری آپریشن کو کامیاب بنانے کیلئے تعاون کرے، صدر نے آئی ڈی پیزاورتھر کے عوام کی خدمت کے لئے ہلال احمر کے منصوبوں کو بھی سراہا۔