عالمی کانفرنس میں اردو ڈراما اور فلم کی ساکھ پر بحث

World Conference Urdu

World Conference Urdu

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں جاری اردو زبان و ادب کی عالمی کانفرنس کے دوسرے دن کی کارروائی کے دوران اردو ڈرامہ، فلم اور موسیقی کے موضوع زیر بحث رہے۔

چار روزہ عالمی اردو کانفرنس کے دوسرے دن پر اردو ڈرمے اور فلم کا موضوع چھایا رہا جس میں تہذیبی اور زبان کے اعتبار سے ان شعبوں کی تنزلی کی وجوہات پر گفتگو کے لئے ماضی کے نامور ستارے شامل ہوئے۔

چار کتابوں کی تقریب رونمائی اور ممتاز شاعر اعجاز رحمانی کے اعتراف کمال میں ایوارڈ کے علاوہ اردو زبان کو نکھارنے، سنوارنے، اسے زندہ رکھنے اور آگے بڑھانے کے مقصد سے عالمی کانفرنس کے دوسرے دن پانچ مختلف سیشنز کا اہتمام کیا گیا۔

آٹھویں عالمی اردو کانفرنس کا دوسرا دن برصغیر کے ممتاز ستار نواز ریس خان کی پرفارمنس پر ختم ہوا، آرٹس کونسل کے زیر اہتمام یہ کانفرنس 11دسمبر تک جاری رہے گی۔