دنیا کے مختلف ممالک میں سال نو کا شاندار استقبال، آتش بازی سے آسمان جگمگا اٹھا

Fireworks

Fireworks

لندن (جیوڈیسک) برطانوی دارالحکومت لندن کی پہچان بگ بین نے جیسے ہی بارہ بجائے رات کا اندھیرا آتشبازی کے مظاہرے سے دور ہو گیا۔ روس کے دارالحکومت ماسکو کے وسط میں واقع ریڈ اسکوائر میں نئے سال کے استقبال کی تقریب منعقد کی گئی۔ ہر برس کی طرح اس بار بھی دبئی کا برج الخلیفہ سال نو کی تقریب کا محور رہا۔

جاپان، تھائی لینڈ، تائیوان، ہانگ کانگ، مصر اور جنوبی افریقہ میں بھی آسمان رنگوں سے جگمگا اٹھا۔ نئے سال نے سب سے پہلے نیوزی لینڈ میں انٹری دی۔ نیوزی لینڈ میں لوگوں نے آکلینڈ کے اسکائی ٹاور پر جمع ہو کر دو ہزار سولہ کو خوش آمدید کہا۔

آسٹریلیا میں سڈنی ہاربر پر جمع شہریوں اور سیاحوں نے کاؤنٹ ڈاؤن کا آغاز کیا اور بارہ بجتے ہی سڈنی ہاربر برج پر خوبصورت رنگ بکھر گئے۔ سڈنی ہاربر پر شاندار آتشبازی میں لیزر لائٹس اور اسپیشل افیکٹس کا استعمال کیا گیا۔

دوسری جانب دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر جرمنی کے شہر میونخ، بیلجئم کے دارالحکومت برسلز اور فرانس کے شہر پیرس میں دہشت گردی کے خدشے کے باعث نئے سال کی تقریبات منسوخ کر دی گئیں۔