ٹی 20 ورلڈ کپ ، آج بنگلا دیش اور آسٹریلیا کی ٹیموں میں مقابلہ ہو گا

Bangladesh v Australia

Bangladesh v Australia

بنگلور (جیوڈیسک) ٹی 20 ورلڈ کپ کےسپر 10 مرحلے میں آج بنگلا دیش اور آسٹریلیا کی ٹیموں میں مقابلہ ہو گا، دونوں ٹیمیں مختصر فارمیٹ کے میگا ایونٹ میں ابھی تک جیت کا مزہ چکھنے سے محروم ہیں۔

بنگلا دیش اور آسٹریلیا کی ٹیمیں بنگلور کے اسٹیڈیم میں ان ایکشن ہوں گی، بنگلا دیش کو اپنے پہلے میچ میں پاکستان کیخلاف شکست کی کڑوی گولی نگلنا پڑی، سمتھ الیون کو کیویز نے دلچسپ مقابلے کے بعد 8 رنز سے ہرایا۔

بنگالی ٹائیگرز اور کینگروز اہم میچ کو جیتنے کیلئے خوب جان لگائیں گے، گروپ ٹو کے پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا ایک میچ کھیل کر چوتھے جبکہ بنگلا دیش ایک میچ ہارنے کے بعد پانچویں نمبر پر موجود ہے ۔ دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کیمطابق شام 7 بجے میدان میں اتریں گی۔