ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی : نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھارت کو عبرتناک شکست

India vs New Zealand

India vs New Zealand

ناگپور (جیوڈیسک) ناگپور میں کھیلے گئے ورلڈ ٹی ٹونٹی کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو شکست دیدی۔ بھارتی ٹیم کے اوپنرز نے اننگز کا آغاز مایوس کن طریقے کیا۔

روہت شرما اور شکھر دھون ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔ روہت شرما 5 جبکہ شکھر دھون صرف ایک رن بنا کر پویلین لوٹے۔ بھارتی ٹیم کے مرد میدان ویرات کوہلی اور کپتان مہندرا دھونی نے کچھ ہمت دکھائی تاہم ویرات کوہلی 23 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

اس کے بعد دھونی نے اپنی ٹیم کو فتح دلوانے کی کوشش کی لیکن وہ بھی ناکام رہے۔ دھونی نے 30 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس کے علاوہ کوئی اور بھارتی بلے باز کیوی گیند بازوں کا جم کر مقابلہ نہ کر سکا۔

بھارت کے چوٹی کے بلے باز بھی ریت کی دیوار ثابت ہوئے۔ سریش رائنا 1، یووراج سنگھ 4، پانڈیا 1، ایشون 10 جبکہ جدیجا اور نہرا بغیر کوئی سکور بنآئے آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ایم جے سینٹنر نے 4، سودی 3، مکلم نے دو جبکہ اے ایف ملنے نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔