انڈر 19 ورلڈ کپ، پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آج مد مقابل ہوں گی

Under 19 Cricket Team

Under 19 Cricket Team

ڈھاکہ (جیوڈیسک) انڈر 19 ورلڈکپ میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آج ڈھاکہ میں آمنے سامنے ہوں گی۔

گروپ مرحلے کا آخری میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8 بجے شروع ہو گا۔ دونوں ٹیمیں پہلے ہی ناک آوٹ مرحلے تک رسائی حاصل کر چکی ہیں۔

جیت کی صورت میں پاکستان کوارٹر فائنل میں ویسٹ انڈیز سے مقابلہ کرے گا او ہار کی صورت میں ان فارم انگلینڈ کا سامنا کرنا پڑے گا۔