انڈر نائنٹین ورلڈ کپ، سری لنکا کی انگلینڈ کو شکست

Sri Lanka and England

Sri Lanka and England

میرپور (جیوڈیسک) سری لنکا نے انگلینڈ کو چھ وکٹ سے شکست دے کر انڈر نائنٹین ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

میرپور کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں انگلینڈ انڈر نائنٹین نے کواٹر فائنل میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم آخری اوور میں ایک سو چوراسی رنز بنا کر آوٹ ہو گئی، کوئی بھی انگلش بلے باز بڑی اننگز نہ کھیل سکا۔

سری لنکا نے ہدف چھتیس اوورز میں چار وکٹ پر حاصل کر کے انڈر نائنٹین ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔