دنیا کی سب سے بڑی جمبہوریت کا دعویدار بھارت دنیا کا سب سے بڑا غاصب بھی ہے: شہیر سیالؤی

Shaheer Sialvi

Shaheer Sialvi

اسلام آباد : سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ کے صدر شہیر سیالؤی نے مقامی کا رکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کشمیریوں کا ہے اور کشمیریوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

پاکستان اپنی شہ رگ بھارت کے حوالے نہیں کرے گا۔بھارت کا کشمیریوں پرکیے جانے والا ظلم کا اندھیرا ہی آزادی کی روشنی کا سبب بنے گا۔

انہوں نے اقوامِ متحدہ سے بھارت کے ظالمانہ رویئے پر فیِ الفور نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر شرکاء کی کشمیر سے محبت کا جذبہ دیدنی تھا۔