دنیا کی بڑی معیشتیں مسلسل بہتری کی جانب گامزن ہیں، رپورٹ

Economy

Economy

نیو یارک (جیوڈیسک) گذشتہ دہائی کے معاشی بحران کے بعد عالمی معیشت سنبھلنا شروع ہو گئی اور اب بڑے ملکوں کی معاشی صورتحال مسلسل بہرتی کی جانب گامزن ہے۔

رپورٹ کے مطابق دنیا کے بڑے ملکوں کی معیشت اب مسلسل بہتری کی جانب گامزن ہے۔

لگ بھگ ایک دہائی قبل کے سنگین معاشی بحران نے دنیا بھر کے ممالک کو اپنی لپیٹ میں لیا تھا تاہم اب گراوٹ کے سائے چھٹ رہے ہیں جس کے اثرات امریکا، یورپ سمیت دنیا بھر میں محسوس کئے جا رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ بہتری چینی معیشت میں آئی جس کی شرح نمو 6.6 فی صد ہے۔

امریکی معیشت میں 2.3 فی صد کی شرح سے بہتری آئی جبکہ یورپی ممالک میں یہ شرح 2.2 فی صد رہی۔

رپورٹ کے مطابق اس سال عالمی معیشت میں 3.9 فی صد کی بہتری کی توقع ہے جبکہ گزشتہ سال یہ شرح 3.7 فی صد تھی۔

رپورٹ کے مطابق ماہرین نے عالمی معشیت کی ترقی کو مثبت قرار دیا ہے تاہم بریگزٹ اور نئی امریکی انتظامیہ کی پالیسیوں کے باعث مستقبل میں معاشی عدم استحکام کے خدشات کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔