دنیا کا ہر آٹھواں بچہ شورش زدہ علاقے میں پیدا ہو رہا ہے : یونیسیف

 Troubled  Area

Troubled Area

نیو یارک (جیوڈیسک) جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ 2014 کے مقابلے میں رواں برس ایک لاکھ پچیس ہزار زائد بچے جنگ زدہ علاقوں میں پیدا ہوئے ۔ ان اعداد کے مطابق اس سال دنیا کے ہر آٹھویں بچے کی جنگ زدہ علاقے میں پیدائش ہوئی ہے ۔ یونیسیف کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر انٹونی لیک نے کہا، ”کیا کسی کا زندگی میں اس سے برا آغاز ہو سکتا ہے ۔ “

طویل تنازعات نے شام ، وسطی افریقی جمہوریہ اورجنوبی سوڈان میں عام لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رکھا ہے ۔ پچھلے سال ایک کروڑ 64 لاکھ بچے جنگ زدہ علاقوں میں پیدا ہوئے اور اس برس ان کی تعداد ایک کروڑ 66 لاکھ تک پہنچ چکی ہے ۔ یونیسیف کے مطابق اگلے برس جنگ زدہ علاقوں میں پیدا ہونے والے ان بچوں کی تعداد ایک کروڑ 67 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے ۔